قمار بازی کے خلاف کارروائی

بھینسہ۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے احکامات کے مطابق بھینسہ شہر میں غیر قانونی کاموں پر روک لگانے کیلئے بھینسہ پولیس کی جانب سے پٹرولنگ کے ذریعہ شہر کے تمام علاقوں پر نظر رکھی جارہی ہے اور شہر میں کسی بھی قسم کے واقعات اور سٹہ بازی کو روکنے کیلئے پولیس متحرک ہے۔ ان خیالات کا اظہار بھینسہ ڈی ایس پی اے راملو نے صحافیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ بھینسہ شہر کے گاندھی گنج میں آج دوپہر کے اوقات میں 6سٹہ بازوں کو بھینسہ سب انسپکٹرراما راؤ نے پٹرولنگ کے دوران حراست میں لے لیا۔ ان سٹہ بازوں کا تعلق بھینسہ شہر سے ہے اور ان کی شناخت وجئے اسکاری گوپال یادو 42سال، لائق 38سال، صابر 42 سال، شیرو 19سال، شبیر 23 سال ، صابر48سال کی گئی ہے، ان کے قبضہ سے14900 روپئے ضبط کئے گئے۔ اس ضمن میں بھینسہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تمام کو عدالتی تحویل میں پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر بھینسہ سرکل انسپکٹر واسودیو راؤ اور سب انسپکٹر راما راؤ موجود تھے۔

فوڈ سیکورٹی کارڈس کی تقسیم
اوٹنور۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اوٹنور منڈل کے موضع ایندا کے حدود کے دیہاتوں میں تحصیلدار پربھاکر نے عوام میں فوڈ سیکورٹی کارڈس تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق افراد کو یہ کارڈز جاری کررہی ہے۔ انہوں نے ہر ایک کو اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں 90افراد میں کارڈز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر سرپنچ جے مانک راؤ، ایم پی ٹی سی شیشا راؤ، آر آئی یادو، وی آر او شیلا اور مقامی عوام موجود تھے۔