قمار بازی کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

کاغذ نگر 20 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر سریش بابو ڈی ایس پی کاغذ نگر میں اپنے آفس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاغذ نگر میںسٹے اور جوے کا کاروبار عروج پر ہے۔ چند افراد راز میں یہ کاروبار کررہے ہیں جو غیر قانونی ہے انہوں نے کہا کہ سٹے اور جوا کھیلنے والوں کا پتہ چلانے کیلئے ایک خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو ایسے افراد کا پتہ لگا رہی ہے جو مذکورہ کاروبار میں ملوث ہیں۔ اگر کوئی ان کے بارے میں پولیس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دیتا ہے تو ان کا نام سیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ مسٹر سریش بابو نے کہا کہ کاغذ نگر سے جوے اور سٹے کے کاروبار کو ختم کرنے کا انہوں نے عزز کرلیا ہے کسی بھی حال میں انہیں ڈھونڈ نکالیں گے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دیں گے نیز سٹہ اور قمار بازی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔ اس موقع پر مسٹرروی کمار سرکل انسپکٹر آف پولیس بھی موجود تھے ۔