حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم سائبرآباد نے کشائی گوڑہ کے علاقہ میں دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کردیا ۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی نے اس ٹھکانے سے 7 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جو سری رام نگر کالونی کے ایک مکان میں جوا کھیل رہے تھے ۔ پولیس نے دھاوے میں 10 سیل فون تقریباً 70 ہزار روپئے نقد رقم اور 5 موٹر سائیکلوں کے علاوہ کارڈز دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا اور مزید تحقیقات کیلئے گرفتار افراد کو کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔
جھلس جانے والی طالبہ کی موت
حیدرآباد /22 فروری ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی علاقہ میں ایک ڈگری کی طالبہ مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ پرجاپتی انیتا جو برنداون کالونی علاقہ کے ساکن رام بھرت کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی 17 فروری کے دن اپنے مکان میں پکوان کے دوران پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔