قلعہ گولکنڈہ میں دو روزہ عبدالکریم میموریل فٹبال ٹورنمنٹ

حیدرآباد ۔ /23 جنوری (پریس نوٹ) سید اشفاق کے بموجب گولکنڈہ اولڈ بوائز فٹبال کلب کے زیراہتمام یوم جمہوریہ کے موقع پر سابق صدرجمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام میموریل دو روزہ فٹبال ٹورنمنٹ /25 اور /26 جنوری کو سالار فٹبال اسٹیڈیم روبرو قلعہ گولکنڈہ پولیس اسٹیشن صبح 9 بجے سے آغاز ہوگا ۔ جناب کوثر محی الدین ٹورنمنٹ کا افتتاح کریں گے ۔ مہمانان خصوصی حبیب علی سابقہ نیشنل فٹبال کوچ ، محمد یوسف سابق نیشنل فٹبال کوچ ، عزیز خان پٹھان ، محمد نصیرالدین ، ایوب علی خان ، ذبیح اللہ خان ہوں گے ۔ یہ فٹبال ٹورنمنٹ تلنگانہ ٹن ڈسٹرک فٹبال اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد ہورہا ہے ۔ نگرانی نواب انیس الملک ٹن ڈسٹرک فٹبال اسوسی ایشن کے سکریٹری کریں گے ۔ سلیم اللہ چیف آگنائزر نے حیدرآباد و سکندرآباد کے اسکولس اور کالجس اور پرائیویٹ فٹبال کلبس کے ذمہ داروں سے خواہش کی ہے کہ اس دو روزہ فٹبال ٹورنمنٹ میں اپنی اپنی ٹیموں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔