ہارٹ فیلیئر سوسائٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ہارٹ فیلئیر سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے یشودھا ہاسپٹلس سکندرآباد کے تعاون و اشتراک سے قلب میں نقص اور امراض قلب پر قابو پانے میں ہوئی مختلف پیشرفتوں سے واقف کروانے کے لیے ایک دو روزہ قومی کانفرنس یہاں 19 اور 20 اپریل کو ہوٹل مناسرور بیگم پیٹ پر منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں فزیشینس ، ہارٹ ، اسپیشلیسٹس نے شرکت کی ۔ ہارٹ فیلئیر سوسائٹی آف انڈیا کا قیام 2006 میں پروفیسر کے تلوار ، موجودہ چیرمین میڈیکل کونسل آف انڈیا اور ڈاکٹر اے گوپال کرشنا گوکھلے ، کارڈیو تھوراسک اینڈ ٹرانسپلانٹ سرجن ، یشودھا ہاسپٹلس سکندرآباد کی جانب سے عمل میں لایا گیا ۔ اس سوسائٹی کے قیام کا مقصد وقفہ وقفہ سے میٹنگس منعقد کرتے ہوئے ڈاکٹرس ، سائنس دانوں اور سپورٹنگ اسٹاف کو اس فیلڈ میں ہونے والی پیشرفتوں سے واقف کروانا ہے تاکہ وہ مریضوں کا بہتر علاج کرسکیں ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹی سشی کانت ، یشودھا ہاسپٹلس سینئیر کارڈیالوجسٹ و آرگنائزنگ سکریٹری ہارٹ فیلئیر سوسائٹی آف انڈیا نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح دل میں نقص پایا جانا ہندوستان میں بھی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے ۔ دل میں نقص بہت پیچیدہ مسئلہ ہوتا ہے اور اس میں بار بار شریک دواخانہ ہونے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور اس طرح کے مریضوں کو قلب پر اچانک حملہ سے موت کا خطرہ لاحق رہتا ہے ۔۔