اڈیلیڈ۔14فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے خلاف کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلہ میں ناقص فام کا شکار اوپنر شکھر دھون اور رویندر جڈیجہ کے ہمراہ قطعی 11کھلاڑیوں کا انتخاب ہندوستان کیلئے اہم مسئلہ بنا ہوا ہے ۔ دھون جنہوں نے 2‘ 1‘ 8‘ 38کے بعد وارم اپ مقابلوں میں59اور 4رنز اسکور کئے ہیں جس کے بعد ان کے انتخاب پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے ۔ علاوہ ازیں آج نٹ پریکٹس کے دوران بھی دھون تقریباً دو گھنٹے تاخیر سے کھلاڑیوں میں شمولیت اختیار کی ۔ مہیندر سنگھ دھونی نے قطعی 11کھلاڑیوں کے متعلق ہنوز کچھ نہیں کہا ہے تاہم دھون کو خارج کرنے کے بعد اجنکیا رہانے اور روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جاسکتا ہے ۔دھون کے مقام پر امباٹی رائیڈو کو موقع دیا جانے کا امکان ہے۔