قطر کے ریسٹورنٹ میں گیاس ٹینک دھماکہ ، 12 افراد ہلاک

دوحہ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ریسٹورنٹ کی چھت پر گیاس ٹینک میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے 12 افراد ہلاک اور 31 دیگر زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے مطابق مہلوکین میں ایشیائی اور عرب گاہکوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس دھماکہ کی وجہ سے ریسٹورنٹ تباہ ہوگئی اوراس سے متصل مال کو بھی نقصان پہونچا۔ یہی نہیں بلکہ مال کے قریب ایک پٹرول اسٹیشن بھی واقع تھا جسے معمولی نقصان ہوا۔ پبلک سکیورٹی سربراہ میجر جنرل سعد بن الجسیم الخلیفی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیاس ٹینک کو دھماکہ سے قبل آگ لگ گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ زور دار دھماکہ کی آواز سنائی دی۔ ٹی وی فوٹیج میں عمارت کے قریب کئی تباہ کاروں کو بھی دکھایا گیا۔ پولیس نے سارے علاقہ کا محاصرہ کرلیا ہے اور ملبہ کی صفائی کا کام جاری ہے۔

Leave a Comment