دبئی۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قطر کی ایک لاجسٹکس فرم نے اپنی نوعیت کی پہلی راست کنٹینر خدمات قطر اور ہندوستان کے درمیان لانچ کی ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دورخی تجارت کو مزید فروغ دیا جائے جس میں حالیہ برسوں کے دوران زبردست فروغ بھی دیکھا گیا۔ نان ۔ اسٹاپ خدمات کے ذریعہ قطر کی دوحہ بندرگاہ کو ہندوستان کی اعظم ترین بندرگاہ ناہوا شیوا جسے جواہر لال نہرو بندرگاہ، موقوعہ ممبئی بھی کہا جاتا ہے، سے مربوط کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ 2013-14ء کے درمیان ہندوستان سے قطر کے ساتھ 989 ملین ڈالرس کی تجارت کی۔ ملابامیری ٹائم اور لاجسٹکس کے سی ای او خلیفہ علی الحلیمی نے یہ بات بتائی۔