قطری عازمین حج کے لیے نیا رجسٹریشن لنک جاری

ریاض۔21 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے فریضہ حج کی ادائی کے لیے اپنی آن لائن رجسٹریشن کرانے والے شہریوں کو روکنے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لنک بلاک کردیا تھا جس کے بعد سعودی حکومت نے قطری عازمین حج کے لیے نیا لنک جاری کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دوحہ کی طرف سے https:// qh.haj. gov.sa آن لائن رجسٹریشن لنک اسے بند کردیا گیا تھا جس کے بعد نیا لنک https://qh1. haj.gov.sa فراہم کیا گیا ہے۔قطری عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے حجاج کے لیے ہرممکن آسانی اور فریضہ حج کی ادائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔