قطراوپن : ثانیہ ۔ ہنگس کو شکست

دوحہ ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کی سوئیس ساتھی مارٹینا ہنگس کی لگاتار 41 کامیابیوں کاسلسلہ آج ختم ہوگیا جب عالمی نمبر ایک اس جوڑی کو قطر اوپن کوارٹر فائنلس میں روسی جوڑی ایلینا ویسنینا اور داریا کا ساتکینا کے ہاتھوں شکست ہوگئی ۔ لگاتار تین گرینڈ سلامس جیتنے والی اس ہند۔ سوئیس جوڑی کو اس سے قبل گزشتہ سال اگسٹ کے دوران سنسناٹی میں شکست ہوئی تھی ۔ عالمی نمبر ایک جوڑی نے سخت محنت کے ساتھ قطر اوپنس کے ابتدائی راؤنڈ کے ایک میچ میں چین جوڑی کو شکست دی تھی لیکن روسی جوڑی کے خلاف مقابلہ میں قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا ۔ 2.8 ملین انعامی رقم والے قطر اوپن کے کوارٹر فائنل میں روسی جوڑی نے 6-2، 4-6اور 5-10 سے ثانیہ ۔ہنگس کو ہرادیا ۔ اگرچہ پہلے مرحلہ میں انھوں نے حریفوں پر غلبہ حاصل کرلیا تھا لیکن بعد میں وہ کامیابی کے سلسلے کو برقرار نہیں رکھ سکے ۔