قسمت ہمیشہ مہربان نہیں ہوتی : لالو پرساد

پٹنہ ۔ 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد نے جو قلب کے آپریشن کے بعد ہشاش بشاش نظر آرہے ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فی الحال بہار کی ریاست سے زیادہ وابستگی کا احساس اس لئے نہیں ہے کہ ان کی حالت اب پہلے جیسی نہیں ہے۔ صحت ساتھ دے تو سب اچھا لگتا ہے۔ البتہ ملک میں ہونے والی تبدیلیوں پر جہاں وہ خوش ہیں وہیں کچھ تبدیلیوں پر غیرمطمئن بھی ہیں۔