حیدرآباد 20 فبروری (سیاست نیوز) قرض کی رقم دینے سے قرض داروں کے ٹال مٹول سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودسوزی کرلی۔ یہ واقعہ مشیر آباد پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 40 سالہ سید امجد نے انتہائی اقدام کرلیا۔ امجد بھولک پور‘ مشیر آباد علاقہ کا ساکن تھا اس نے حشمت پیٹ علاقہ کی ساکن شمیم بیگم اور اس کے شوہر کو قرض دیا تھا اور وہ قرض کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کررہا تھا تاہم ان کی ٹال مٹول سے تنگ آکر سید امجد نے 16 فروری کے دن تھینر اپنے جسم پر ڈال کر آگ لگا لی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ مشیر آباد پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔