حیدرآباد ۔ 10 ستمبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ چتنور پوری پولیس میں ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کا بے رحمی سے قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ قرض کی رقم واپس پوچھنے پر حملہ کرتے ہوئے ساتھی نے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سری مترا اپنے ساتھی سندیپ ریڈی کے مبینہ حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ سری مترا بی ٹیک کا طالب علم تھا جو یوسف گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا۔ اس نے اپنے ساتھی سندیپ ریڈی کو 50 ہزار روپئے کی رقم بطور قرض دی تھی اور اس رقم کو واپس کرنے کیلئے سری مترا سے مطالبہ کررہا تھا اور زور دے رہا تھا۔ کل رات سندیپ ریڈی نے اشوک نگر علاقہ میں واقع اپنے مکان طلب کیا اور دونوں میں بحث و تکرار کے بعد اس نے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔