قرض پر لی ہوئی رقم طلب کرنے پر باپ بیٹے کا حملہ

کوبیر۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے سوناری گرام پنچایت میں غریب موچی کو زدوکوب کرنے پر شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوناری گاؤں مستقر کا ساکن ایک ماہ قبل گاؤں کے افراد کو مجبوری ظاہر کرنے پر قرض دیا تھا۔ چنانچہ اسی قرض کی وصولی کی غرض سے موچی نے قرض دار کے پاس پہنچ کر قرض لوٹانے کو کہا۔ اس اثناء میں قرض دار شخص روپئے لوٹانے کے بجائے بحث تکرار کرنے لگا۔ قرضدار کا نوجوان بیٹا اور باپ نے ملکر اس غریب موچی کو بے رحمی سے زدوکوب کرنے پر خون جاری ہوا۔ یہ منظر دیکھ کر گاؤں کے افراد نے کوبیر پولیس اسٹیشن کو فون کیا۔ اطلاع پاکر کوبیر اے ایس آئی جناب عبدالرحیم نے مقام حادثہ پہنچ کر تمام تفصیلات کا جائزہ لیا اور زخمی شخص کے بیان پر حملہ کرنے والے باپ بیٹے کے خلاف کیس درج کیا۔ بعد ازاں زخمی موچی کو سرکاری دواخانہ میں شریک کروایا گیا۔

 

کوہیر میں کل رات طوفانی بارش سے کھڑی فصلیں تباہ
کوہیر۔/27اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے کوہیر منڈل مستقر کے علاوہ کویلی، بلال پور، ناگی ریڈی پلی، ماچرریڈی پلی، بچارا گڑ میں کل تقریباً9بجے  شب تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے برقی پولس اور لب سڑک پر واقع درخت ٹوٹ کر گرگئے ہیں۔ سینکڑوں ایکر اراضی پر محیط کھڑی فصل موز، آم، مکئی، پپائی کے علاوہ دیگر فصلوں کو زبردست نقصان ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ برقی تار ٹوٹنے کی وجہ سے کوہیر تقریباً 48 گھنٹے برقی سپلائی مسدود رہی اس وجہ سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ برقی کٹوتی کا سب سے زیادہ اثر پینے کے پانی پر پڑا ہے۔ پانی کے لئے عوام کو دور دراز مقام سے پانی لاتے ہوئے دیکھا گیا۔