مکہ راج پیٹ۔ 28 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھوٹا شنکرم پیٹ منڈل کے گاؤلہ پلی موضع میں ایک مقروض کسان نے قرض کا بوجھ اور معاشی برائیوں کے باعث قلب پر حملے کے بعد دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب موضع گاؤلہ پلی کا 32 سالہ سرینواس پچھلے کچھ فصلوں سے فصل میں نقصان اور معاشی برائیوں کے باعث قلب پر حملہ ہوگیا جس کو نارسگی کے ایک خانگی ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا لیکن دوران علاج سرینواس جانبر نہ ہوسکا۔ مہلوک شخص کے پسماندگان میں بیوی رینوکا کے علاوہ ایک 6 سالہ لڑکی شامل ہے۔