قرض دیکر ہراسانی کا شکارشخص کی خودکشی

حیدرآباد یکم / مارچ ( سیاست نیوز ) قرض کی رقم پوچھنے پر ہراسانی کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ مادھاپور پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ مداوت ایس نائیک نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ نائیک جو پیشہ سے کیٹرنگ کا بزنس کرتا تھا ۔ گٹالہ بیگم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے 50 ہزار روپئے کو رقم بطور قرض رام لکشمن نامی دو افراد کو دی تھی اور ان سے رقم واپس پوچھ رہا تھا ۔ تاہم یہ دو قرض دار رقم واپس کرنے کے بجائے اس شخص کو ہراساں و پریشان کر رہے تھے ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔