یلاریڈی ۔ 29 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوآپریٹیو بنک کے ذریعہ لئے گئے تجارتی قرضہ جات فوری ادا کرنے ضلع کواپریٹیو بنک ڈپٹی جنرل مینجر مسٹر لمبادری نے مشورہ دیا ۔ انہوں نے لنگم پیٹ کے NDCC بنک کا دورہ کیا ۔ تجارتی قرض لینے والوں کی تفصلات معلوم کیں ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لنگم پیٹ بنک حدود میں 20 لاکھ روپئے تجارتی قرض دیئے گئے ہیں جو ادا کرنے پر مزید زائد قرض فراہم کیا جائے گا ۔ 50 ہزار روپئے قرض لینے والے تاجر افراد یکمشت ادا کرنے پر ہفتہ بھر میں ایک لاکھ روپئے کا قرض دیا جائے گا ۔ ضلع میں جدید قائم کیا گیا NDCC بنکوں میں لنگم پیٹ برانچ کو پہلا مقام حاصل ہے ۔ سونے کے زیور پر قرض لینے والے افراد فوری ادا کرنے کا مشورہ دیا ۔ سونے پر لئے گئے قرضہ جات معاف کرنے کی افواہ کو غلط بتایا ۔ صرف کاشت کیلئے لیا گیا قرض ہی معاف کئے جانے کی امید ہے ۔ ضلع بھر میں NDCC بنک کے ذریعہ 334 کروڑ روپئے کسانوں کو کاشت پر قرض دیا گیا ہے اس موقع پر مقامی بنک مینجر شیوا مورتی ، سنگل ونڈو CEO مسٹر جئے پال ریڈی موجود تھے ۔