بیدر میں جمعیت اہلحدیث کا جلسہ، مولانا ثناء اللہ مدنی،مولانا بدیع الزماں اور دیگر کا خطاب
منااکھیلی ۔/8جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہل حدیث ضلع بیدر کے پریس نوٹ کے بموجب خطاب عام بعنوان ’’عظمت قرآن‘‘ ممتاز فنکشن ہال ، نورخا ںتعلیم بیدر میں منعقد ہوا ۔بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا ثناء اللہ مدنی مقرر پیس ۔ٹی وی نے اپنے خطاب میں عظمت قرآن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن تمام آسمانی کتابوں کی سردار ، جس مہینے میں وہ نازل ہوا وہ مہینہ سارے مہینوں کا سردار، جس رات میں نازل ہوا وہ رات تمام راتوں کی سردار ، جس نبی پر نازل ہوا و ہ سارے نبیوںکے سردار ، جس اُمت پر نازل ہوا وہ تمام اُمتوں کی سردار ۔ انہوںنے دوران خطا ب کہاکہ قرآن کے تین اہم فائدے ہیں ،دنیا میں سکون و امن وامان آجائیگا، ہر زندگی میں خوشگواری آئے گی ، دلوں سے بے چینی نکل جائے گی ،اللہ دنیا اور آخرت میں بلندی عطا فرمائے گا، اور جو قرآن و حدیث پر عمل پیرا ہوں گے اللہ انہیں زمین کی حکومت عطا کرے گا، اور ہر اونچے عہدے پر انہیں ہی فائز کرے گا۔ آج ہماری ذلت و رسوائی اور اس ظلم و زیادتی اور ایسے ظالم حکمرانوں کا ہم پر تسلط صرف قرآن سے دوری کا نتیجہ ہے ، ورنہ یہی وہ قرآن تھا جس کے حامل صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سارے عرب کے حکمراںبن گئے تھے۔ قبر کے سوالات کے جوابات میں آسانی ہوگی ، اسی قرآن کا علم و عمل قبر کے سوالات کا جواب دلوائے گا۔ قرآن کی دعوت کو ہم اُمت وسط ہونے کے ناطے تمام غیر مسلم افراد تک پہنچائیں ۔ کیونکہ یہ قرآن صرف مسلمانوں کی کتاب نہیں ہے بلکہ ساری انسانیت کیلئے راہ ہدایت ہے ۔ مولانا بدیع الزماں نے اپنی تقریر میں قرآن سے دور ہونے کے خوفناک نتائج سے آگاہ کرایا اورکہا کہ اگر قرآن سے دور ہوئے تو اللہ تعالیٰ بھی تم سے دور ہو جائے گا، اور انہوں نے گذارش کی کہ قرآن سے ناتا جوڑئیے ، اپنی زندگی کو قرآن کے احکامات کے مطابق ڈھالئیے۔ جناب نظر محمد بابا خان امیر جمعیت اہل حدیث گلبرگہ و یادگیر کے زیرصدارت جلسہ منعقدہوا ۔ کارروائی کا آغاز برادرم واصف جبیر کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد ایک اور ننھی لڑکی میمونہ بنت عامر خان نے بھی قرأت کلام پاک سنایا ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب میر احمد علی امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث میدک ، عالیجناب محمد معظم علی صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ، بیدر ، عالیجناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے شرکت کی۔ مدعوئین خاص کی حیثیت سے،جناب نبی قریشی رکن بلدیہ ،جناب محمد عبدالجبار خان چیرمین کیمریج پبلک اسکول بیدر،عالیجناب شاہ رفیع الزماں قادری ریٹائرڈ اسٹاٹیسٹیکل انسپکٹر تحصیل آفس بیدر ، جناب محمد ناصر الدین مہاگوی ،جناب سید سعود رکن بلدیہ،جناب سید منصور احمد قادری ،جناب شاہ سمیع اللہ قادری عرف ظفر قادری صدر مدرس حاجی سلطان میموریل اسکول،جناب محمد ناصر علی رکن بلدیہ، جناب سریش سندھے سابقہ صدرتعلقہ پنچایت ، جناب محمد داؤد رکن بلدیہ ،جناب محمد عتیق امیر جمعیت اہل حدیث ظہیرآباد ،جناب محمد الطاف امیر جمعیت اہل حدیث بسواکلیان، جناب محمدسلیم امیر جمعیت اہل حدیث ہمناآباد،جناب محمد عبدالقدیر سابق رکن بلدیہ ،جناب محمد سراج پاشاہ امیر جمعیت اہل حدیث گھوڑ واڑی،جناب محمد نثار احمد ( پانی منتری ) سابق رکن بلدیہ ،جناب حافظ رحمت علی امیر جمعیت اہل حدیث اوراد (بی) ،جنابعبدالغفار کنیزسابق رکن بلدیہ نے شرکت کی ۔ اس خطاب عام میں مرد و خواتین نے شرکت کی ۔ خطاب عام کی کارروائی مولانامجیب الرحمن قاسمی نے انجام دی ،ظہار تشکر کے بعد مجلس کا اختتام دعائے اختتام مجلس پر عمل میں آیا۔