محبوب نگر ۔ 11مارچ ( ذریعہ فیاکس) ڈاکٹر قطب سرشار مشیرادبی اُمور کی اطلاع کے بموجب لٹریری اینڈ کلچرل فورم محبوب نگر کے زیراہتمام ایک سمینار بہ عنوان ’’ قرآن و سنت اور نئی نسل‘ ایک دعوت تحریک‘‘ بتاریخ 17مارچ بوقت بعد نماز مغرب تا دس بجے شب بمقام ٹاؤن ہال محبوب نگر انعقاد عمل میں لایا جائے گا ۔ جناب محمد سلیم نواب صنعت کار جلسہ کی صدارت کریں گے ۔ ملک کے نامور و ممتاز داشنور و خطیب ڈاکٹر حفیظ الرحمن نئی دہلی ‘ جناب عثمان شہید ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ‘جناب ضیاء الدین نیر ‘ ماہر اقبالیات پروفیسر محمد مسعود احمد حیدرآباد کے علاوہ مقامی مقررین مخاطب کریں گے ۔ اس سمینار کا بنیادی مقصد و موضوع قرآن و سنت کے تناظر میں نوجوانان ملت میں اتباع قرآن و سنت کا شعور بیدار کرنا ہے ۔ اس کے علاوہ نوجوانوں میں قرآن و سنت کے تئیں حساس اور ذمہ دار بننے کی جانب مائل کرنا بھی ہے ۔