سنگاریڈی /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) قرآن مجید ہر ایک کیلئے سرچشمہ ہدایت ہے ۔ اس میں شفاء و رہنمائی ہے اور ہر چیز کا تذکرہ موجود ہے ہر کس و ناکس کو قرآن مجید پر عمل پیرا ہونا بے حد ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مفتی حافظ سید صغیر احمد شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے عرفانی ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام احاطہ بارگاہ عرفانیؒ چاوش باغ سنگاریڈی میں زیر صدارت حکیم عمر بن احمد فیض علی شاہ بندہ نوازی چشتی سجادہ نشین بارگاہ عرفانی منعقدہ جلسہ تکمیل ترجمہ القرآن الکریم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے قرآن مجید کو معہ ترجمہ کثرت سے تلاوت کرنے کی تلقین کی اگر کوئی مسلمان قرآن مجید پڑھنے سے قاصر ہے تو وہ بہت بڑی نعمت سے محروم ہے ۔ مومنوں کیلئے ہمارے نبی ﷺ کی محبت کے بغیر قرآ۔ کی تلاوت کی جائے تو وہ بے فیض ثابت ہوگی ۔ حضور ﷺ کی محبت سے ہی دنوں جہانوں میں سرخروئی و کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے مدرسہ ہذا کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ کی خصوصیت یہ ہے کہ کم عرصہ یعنی قائم ہوئے دو ساء کے اندر مولانا حافظ قاسم علی فاضل جامعہ نظامیہ کی زیر نگرانی طلبہ نے مکمل طور پر قرآ۔ مجید معہ ترجمہ تکمیل کئے ہیں جلسہ کا آغاز منصر بن عبداللہ کی قرآت کلام پاک و شیخ نجیب کے ترجمہ سے ہوا جبکہ شیخ سمیر نے ہدیہ نعت شریف پیش کیا ۔ مولانا حافظ قاسم علی نے عارفی کلمات ادا کئے ۔ محمد اکرام علی عمر نے نظامت کی اس موقع پر طلباء شیخ احمد ، شیخ اکبر ، شیخ عبدالرحمن ، شیخ نجیب ، محمد فیصل اور محمد مامون کی بکرت گلپوشی گئی ۔ بعد ازاں محفل سماعت منعقد ہوئی ۔