بیدر۔23؍اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔کامیاب زندگی کیلئے دین میں قرآن اور سنت ِ رسولﷺ پر عمل آواری ضروری ہے ، اسی میںہربند ئہ مومن کی کامیابی مضمر ہے۔ دین ِ اسلام اتحاد کا علمبردار اور اسکی تعلیمات میں اتحاد و اجتما عیت کا درس ملتا ہے۔اتحاد ہر حال میں ضروری اور موجودہ حالات میں انتہائی ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار APCRکے ریاستی کنوینر جناب ارشد احمد دیسائی صاحب نے بھالکی شہر کے معزز حضرات کے خصوصی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ محمد ی مسجد بھالکی ضلع بیدرمیںایس آئی او ، اے پی سی آر کے زیر ِ اہتمام منعقدہ اس خصوصی اجلاس میں مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ہندوستان کے شہری ہونے کے ناطہ ہندوستان کا قانون جاننا بہت ضروری ہوچکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ قانون کے مطابق اگر کسی کو گرفتار کرنا ہو تو پولیس کے پاس جب تک وارنٹ نہ ہو اس شخص کو گرفتاری نہیں ہوسکتی ۔ اگر کوئی شخص کو بلا وجہہ گرفتار کیا جاتاہے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟اس کے متعلق بتایا کہ ہمارے محلے میں اگر کوئی مسئلہ ہوتا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ہمارے علاقے کے ICOکو درخواست دینا چاہئے۔ اور آپ نے APCRکے تعلق سے پورے تفصیل بتایا اور کہا کہ پوری ملت ِ اسلامیہ کو آج ضرورت ہے کہ وہ آپس میں اتحاد بنائے رکھے۔ اس موقعہ پر جناب ــلبید شافعی صدر حلقہ کرناٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو مختلف انبیاء اکرام جیسے کہ موسیٰ ؑ، یوسفؑ، عیسیٰ ؑ ، حضرت محمد ؐ کے دور میں ہر میدان میں ماہر ہوئے تھے۔ اسی میدان میں انبیا ء اکرام نے اپنے معجزات کے ذریعہ سرفہرست ہوئے۔ اور اللہ کے دین کو غالب کیا۔اور کہا ہم دن میں کئی مرتبہ لا الہ اللہ پڑھتے ہیں۔ اس پر غور نہیں کرتے اور نصیحت حاصل نہیں کرتے جبکہ وقت کا تقاضہ ہیکہ ہم قرآن و حدیث پڑھیں اور تدبر کریں ۔دوران ِ اجلاس سوال و جواب کا سیشن رہا۔پوچھے گئے سوالات کے تشفی بخش جوابات ضلعی صدر ایس آئی او، بیدر برادر اے۔ امجد ، ــلبید شافعی صدر حلقہ کرناٹک اورAPCRکے ریاستی کنوینر جناب ارشد احمد دیسائی نے دیئے۔ اجلاس آغاز مولوی جناب ناظم صاحب امام مسجد ِ سخرائی کی قرأت ِ کلام پاک سے ہوا۔استقبالیہ کلمات کیلئے جناب محمد رفیق ناظم جماعت اسلامی ہند بھالکی نے انجام دیئے۔ دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا ۔ سید توصیف علی نے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا ۔اجلاس کے کنوینر برادر سید آصف علی بھالکی رہے۔یہ بات محمد نجیب الدین میڈیا انچارج ایس آئی او، بیدر نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتائی۔