قدیم شاہی عیدگاہ کی دیوار منہدم ہونے کو ہے

کریم نگر ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کریم نگر میں قدیم شاہی عیدگاہ قلب شہر موجود ہے ۔ اس کی دیکھ بھال نہ کرنے کی وجہ قبلہ کی طرف کی دیوار جھک گئی اور منہدم ہونے کے قریب ہے ۔ اس کے علاوہ منبر کے قریب سوراخ بھی ہوگئی ہے اور ایک دراڑ دکھائی دے رہی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ دیوار گرنے ہی والی ہے ۔ اگر یہ دیوار سامنے کی جانب گر گئی تو کچھ نقصان نہیں ہوگا ۔ اگر پچھلی جانب یہ دیوار منہدم ہوتی ہے تو جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے کیونکہ وہاں مختلف قسم کے بیوپاری کپڑے ، ملبوسات ، کھلونے ، چپل ، پلاسٹک کے سامان وغیرہ فروخت کرتے رہتے ہیں ۔ حالانکہ انہیں انتباہ دیا گیا کہ وہاں بیوپار نہ کیا جائے لیکن وہ اپنی ضد لے کر بیٹھے ہوئے ہیں اُن کا یہ اعتقاد ہے کہ اللہ ان کی حفاظت کرے گا ۔ اس خستہ حالت دیوار کی تصویر عیدگاہ کمیٹی کے ذمہ داران کو بتائی گئی ۔