محبوب نگر ۔ 4مارچ( راست) کنوینر جناب سید علی الدین انجنیئر کے بموجب حسب روایت قدیم سال حال بھی قدیم طلبہ ہائی اسکول بیاچ 1961ء کا یادگار باہمی اجلاس یکم مارچ بمقام مرزا عقیل بیگ زمیندار کے مکان نزد مدینہ مسجد منعقد ہوا جس میں مسرز سید علی الدین ‘ مرزا عقیل بیگ ‘ محمد سلیم الدین ‘ فرید الدین ‘ معظم الدین ‘ یوسف علی ‘ طاہر حسین ‘ احمد خان ‘ عبدالقدیر ‘ عبدالکریم ‘ نورالحق ‘ محمود علی ‘ سجاد احمد ‘ رحیم الدین ‘ امتیاز علی ‘ محمد ابراہیم ‘ محمد حسین ‘ تاج الدین ‘ یوسف الدین ‘ مسعود علی نے شرکت کی اور اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرداً فرداً اس حقیقت کا اظہار کریں گے ‘ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اردو میڈیم اسکول سے ہی تعلیم حاصل اور الحمد اللہ زندگی میں کامیاب رہے ۔ مسلم طلبہ کو میٹرک تک اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ‘ چونکہ ہماری اسلامی تعلیمات اردو میں موجود ہیں ۔ اس کے بعد چاہئے تو میڈیم بدل سکتے ہیں ۔ یہ غلط ہے کہ اردو ذریعہ تعلیم ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ہے ۔ بات اپنی اپنی طلب اور معیار کی ہے ‘ بعد ازاں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب فرید الدین نے اجلاس کی صدارت کی ۔