آرگنائزر مفرور ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قحبہ گیری کے ریاکٹ کو بے نقاب کردیا اور 17 افراد 4 متاثرہ لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ جسم فروشی کئے لڑکیوں کو سپلائی کرنے والے اور قحبہ گیری کاروبار کرنے والے آرگنائزر پولیس کی گرفت میں آگئے ہیں۔ تاہم ایس او ٹی نے مکان مالکین کو اس بات کا انتباہ دیا کہ وہ زائد کرایہ کی فکر اجنبی کو مکان کرایہ پر نہ دیں ۔ چونکہ ایسے واقعات میں آئندہ مکان مالکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈی سی پی ایس او ٹی نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈپلی ، سرور نگر اور چیتنیہ پوری کے علاقوں میں تین مکانات کو نوٹس جاری کرنے کے بعد انہیں مہربند کردیا گیا اور ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ مکان مالکین کو چاہئے کہ وہ کرایہ پر مکان دینے کے بعد کسی بھی قسم کی سرگرمیوں اور مشکوک حرکتوں کے خلاف پولیس میں شکایت دیں ، دیگر صورت پولیس ان مکان مالکین کو بھی اپنی قانونی کارروائی کا حصہ بنائے گی ۔ پولیس نے ایل بی نگر اور ملکاجگیری کے علاقوں میں کارروائیاں انجام دیں اور اس کارروائی میں لڑکیوں کو سپلائی کرنے والے افراد بھی پکڑے گئے جو فون پر لڑکیوں کو گراہکوں کے یہاں منتقل کرتے تھے اور ان کے ذریعہ اپنا کمیشن حاصل کرتے تھے اور یہ گراہکوں کو اپنے ٹھکانے فراہم کئے جاتے تھے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 53 سالہ کے چکرورتی 24 سالہ رستم 31 سالہ اے رجنی کانت 34 سالہ مراری سرینواس 40 سالہ سیما بسواس 45 سالہ تنکو مادھوی 40 سالہ ساویتری 28 سالہ تنکو نشین 40 سالہ وینکٹ لکشمی یہ تمام آرگنائزر بتائے گئے ہیں کو گرفتار کرلیا ۔ جبکہ لڑکیوں کو سپلائی کرنے والے 34 سالہ بھوانی 27 سالہ شیخ معین الدین 36 سالہ برکت کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کی کارروائی میں متاثرہ لڑکیاں 22 سالہ چنتا درگا 28 سالہ پنکو چکلو 35 سالہ سواتی بسواس کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔