میر پیٹ میں پولیس کی کارروائی ، چار افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ پولیس نے قحبہ گری کیلئے استعمال کئے جانے والے مکانات کو مہربند کردیا ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ مسٹر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے کہا کہ میرپیٹ علاقے میں واقع ایک رہائشی مکان میں قحبہ گری کا اڈہ چلایا جارہا تھا اور یہاں سے شیخ منیرہ ، جی ویرا برہمن ، وی سرینواس چاری ، ایم نوین کمار اور دیگر کو گرفتار کیا تھا ۔ مکان مالک جی سجاتا سے گرفتار افراد نے مکان قحبہ گری کیلئے کرایہ پر لیا تھا ۔ پولیس نے اس کاروبار کو سختی سے کچلنے کیلئے ضلع رنگاریڈی کے اسپیشل ایگزیکٹیو مجسٹریٹ سے رجوع ہوتے ہوئے قحبہ گری کیلئے استعمال کئے جانے والے مکان کو مہر بند کیا جائے ۔ مجسٹریٹ مسٹر سی چندرشیکھر گوڑ نے اس ضمن میں احکامات جاری کرتے ہوئے مکان کو ضبط کرنے کی ہدایت جاری کی ۔