قاہرہ ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حریف فلسطینی گروپس حماس اور صدر محمود عباس کی فتح کے درمیان قاہرہ میں آج مذاکرات شروع ہوئے۔ اس بات چیت کا مقصد داخلی تنازعات کو ختم کرنے اور اپنی متحدہ حکومت کے احیاء پر غو رکرنا تھا۔ دو روزہ مذاکرات کے دوران غزہ پٹی میں متحدہ حکومت کی بحالی اور رکاوٹ کے بغیر اس کی اتھاریٹی کے فیصلوں کو روبہ عمل لانے پر غور کیا گیا۔ فتح کے وفد کے سربراہ اعظم الاحمد نے کہا کہ یہ بات چیت اکٹوبر کے اواخر میں بالواسطہ مذاکرات کرنے فلسطین اسرائیل کی رضامندی کے بعد شروع کی گئی ہے۔