قاہرہ ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر نے اس ہفتہ کے اواخر میں منعقد ہونے والی سب سے بڑی اسلامی کانفرنس سے قطر اور ترکی کو خارج کردیا ہے۔ ترکی کے وزیراوقاف محمد جمعہ نے بتایا کہ قطر اور ترکی کے عوام سے ہمارا کوئی تنازعہ نہیں ہے لیکن ترکی اور قطر کی حکومتوں کی پالیسیوں پر ہمیںاعتراض ہے ‘اس لئے ان دونوں ملکوں کو قاہرہ اسلامی کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا ہے ۔قاہرہ میں 25مارچ کو کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔