لکھنؤ ۔ 17 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ تبدیلی مذہب تنازعہ کا بظاہر حوالہ دیتے ہوئے چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ ریاستی حکومت دستور اور قانون کے خلاف حرکتوں پر سخت کارروائی کرے گی۔ یہاں آئی ٹی کالج میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت دستور اور قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گی۔ پشاور کے اسکول میں پیش آئے دہشت گردانہ حملہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے جو پاکستان میں رونما ہوا، تمام اشخاص کو دکھ ہوا ہے۔ اکھیلیش نے کہا کہ ہندوستانی سماج کی قوت یہی رہی کہ اس کے عوام ہمیشہ متحد رہے ہیں۔