قانونی خدمات سے استفادہ کا مشورہ

ماناکنڈور۔/2ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تما پور منڈلس میں منعقدہ گرام نیایا سیوا سلہا کیندرم ( قانون مشورہ مرکز ) کے ذریعہ مفت فراہم کی جارہی خدمات سے عوام صحیح طور پر استفادہ کریں۔ضلع جج ناگا ماروتی شرما نے یہ مشورہ دیا۔ تما پور پنچایت دفتر میں منعقدہ نیایا سیوا سلہا کیندرم کی کارکردگی کا انہوں نے جائزہ لیا۔ بعد ازاں انہوں نے قانون مشورہ مرکز ضلع سکریٹری بالا بھاسکر راؤ کے ساتھ ملکر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صلع میں تین سال قبل گرام نیایا سیوا سلہا کیندر الو کی شروعات کی تھی اس میں تما پور پہلا سنٹر تھا۔ جب سے اب تک 73 مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور 120وکلا اوٹیشن کے طریقہ پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔170 پیرالیگل والینٹرس ہیں۔اس موقع پر لیگل ایڈ کونسلر رکن نرملا شنکر والینٹر سنتوشی، سرپنچ ماتنگی سوریا لکشمن، نائب سرپنچ پربھاکر ریڈی وارڈ ممبر وغیرہ شریک تھے۔