قاضی پیٹھ میں ماہانہ مرکزی بزم افضل بیابانیؒ و جلسہ فیضان غوث اعظمؒ

قاضی پیٹ 6 فروری (راست) ماہانہ مرکزی بزم افضل بیابانی و جلسہ فیضان غوث اعظمؒ 7 فروری م 17 ربیع الثانی 1426 ھ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام درگاہ شریف قاضی پیٹ میں مقرر ہے۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ سجادہ نشین درگاہ شریف قاضی پیٹ صدارت کریں گے۔ بعد نماز مغرب محفل درود شریف، کلمہ طیبہ، ختم غوثیہ ، بعد نماز عشاء جلسہ فیضان غوث العظمؒ جس میں مولانا محمد خان کامل الفقہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد عثمان خان مجاہد بیابانی تقریر کریں گے۔ مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ کا خطبہ صدارت دیں گے۔ بعد جلسہ تمام حاضرین کیلئے دعوت طعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔