قاتل شمبھو دیال کی حمایت میں اشتعال انگیز ی ریالی کے نکال کر شدت پسندوں کی جانب سے ماحول بگاڑنے کی کوشش ‘ اقلیتوں میں خوف

اودئے پور۔ ملک میں ہورہے بے گناہوں کے قتل کی وارداتیں کو درمیان ایک شرمناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب شدت پسندتنظیموں نے افرازالاسلام کے قاتل شمبھو کی حمایت میں ریالی کا اعلان کیا۔ریالی کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس الرٹ ہوگئی اور ماحول بگاڑنے کی شدت پسندوں کی کوشش ناکام ہوگئی۔

بتایارجارہا ہے کہ ریالی نکالنے والوں کو پولیس کی لاٹھیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ شرمناک بات یہ رہی کہ چند شدت پسندتنظیمیں اس قاتل کی حمات میں نعرے لگارہے تھے‘جس کے بعد پولیس کو لاٹھیاں چلانی پڑیں۔

ادے پور شہر میں بازار بند ہوگئے ۔ انٹرنٹ سروس بند کرکے دفعہ 144نافذ کرد ی گئی۔ شاستری سرکل پر کچھ لوگوں نے ٹائر جلاکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی ۔

جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ساتھ ہی کورٹ چوراہے اور شاستر ی سرکل سے بھی کچھ لوگوں کو گرفتار کیاگیا۔بتایاجارہا ہے کہ یہاں دو شدت پسنداشتعال انگیزٹی شرٹ پہن کر گھوم رہے تھے۔ اس دوران ریالی نکال رہے لوگوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

کئی لوگوں کو چوٹیں بھی ائیں۔ تاہم اس حالات پر کچھ امن پسند لوگ بہت مایوس نظر آرہے تھے۔ انہیں ایسے حالات کی امید نہیں تھی۔ درایں اثناء مسلسل ہورہی ہے وارداتوں اور پھر قاتل کی حمایت میں لوگوں کی اس طرح کی ریالی سے اقلیتوں میں زبردست خوف وہراس ہے-