قاتلانہ حملہ میں زخمی شخص فوت

حیدرآباد ۔ /27 جولائی (سیاست نیوز) قاتلانہ حملے میں زخمی کیبل ٹیکنیشن دوران علاج فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ ٹی کرانتی کمار ساکن جمنی کالونی کو وجئے نامی شخص نے /19 جولائی کی رات کو قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا تھا ۔ کرانتی کمار اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ مشیرآباد پولیس نے اس سلسلے میں وجئے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔