لندن ۔ /2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر جو سیمی فائنل میں بدترین شکست کے بعد اپنے رواں موسم کا کھیل بند کرچکے تھے اب دوبارہ ومبلڈن واپس لوٹ چکے ہیں ۔ جہاں انہیں ریکارڈ شکن آٹھواں خطاب جیتنے والا پسندیدہ کھلاڑی سمجھا جارہا ہے اور کامیابی کی صورت میں وہ اس ٹورنمنٹ کے سب سے زیادہ عمر والے چمپئین بن جائیں گے ۔ سوئزرلینڈ کے سدابہار ٹینس اسٹار فیڈرر جو اگست میں 36 سال کے ہوگئے ہیں ۔ اپنے کئی قائدین کو غلط ثابت کردیا ہے جنہوں نے انہیں ماضی کا کھلاڑی قرار دیا تھا جب انہیں 2016 ء کے دوران سنٹر کورٹ میں کھیلے گئے پانچ سیٹوں میں میلوس رونچ کے ہاتھوں بدترین شکست ہوگئی تھی اس شکست نے انہیں سال کے ماباقی کھیلوں سے دور رہنے پر مجبور کردیا تھا اور انہوں نے اپنی کہنی کے زخموں کے سبب آرام کو ترجیح دی تھی ۔ اس طرح وہ 17 ویں گرینڈ سلام خطاب سے آگے نہ بڑھ سکے جہاں 2012 ء سے رکے ہوئے ہیں ۔ پیٹ سامپراس کی طرح فیڈرر بھی سات ومبلڈن ٹائیٹلس جیت چکے ہیں اور وہ اس مرتبہ آٹھواں ومبلڈن ٹائیٹل جیت کر ماسپراس کے ساتھ جاری ٹائی کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس کامیابی کی صورت میں ان کے اہم ٹائیٹلس کی تعداد 19 ہوجائے گی ۔