ملبورن۔27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)شاندارفارم میں موجود دفاعی چمپئن راجرفیڈرر اپنے کرئیر کے 20 ویں گرانڈسلام اور چھٹے آسٹریلین اوپن کیلئے پرعزم ہیں جیسا کہ کل یہاں ملبورن میں آسٹریلین اوپن میں مرد زمرے کا سنگلز فائنل کھیلا جائے گا جہاں کروشیا کے مارین سیلچ 2014 یوایس اوپن کے بعد دوسرے خطاب کیلئے تیار ہیں ۔2014 میں خطاب سے قبل سیلچ نے سیمی فائنل میں فیڈرر کو شکست دی تھی ۔فیڈرر اورسیلچ کا گرانڈ سلام میں آخری مرتبہ سامنا گزشتہ برس وملبڈن کے فائنل میں ہوا تھا جہاں فیڈرر نے راست سٹوں میں کامیابی حاصل کی لیکن اس موقع پر سیلچ کو پیر میں چھالے کی تکلیف تھی جیسا کہ گذشتہ مقابلہ میں کوریائی کھلاڑی ہیون چونگ نے اسی تکلیف کے باعث مقابلے سے دستبرداری اختیارکی۔رواں ٹورنمنٹ میں فیڈرر فائنل تک رسائی میں کسی بھی حریف کے خلاف کوئی سٹ نہیں گنوایا اور اگر وہ کل خطاب حاصل کرتے ہیں تو ومبلڈن2017 کے بعد یہ متواتر دوسرا موقع ہوگا جب فیڈرر کوئی سٹ گنوائے بغیر خطاب حاصل کیا ہو۔فیڈرر کا یہ مجموعی 20 واں اور 6 واں آسٹریلین خطاب ہوگا کیونکہ 2017 کے شاندار سال فیڈرر نے یہاں پہلے 5سٹوں میں کٹرحریف رافل نڈال کو شکست دینے کے بعد ومبلڈن2017 میں سیلچ کوشکست دی تھی اور اب وہ اپنے خطاب کے دفاع میں سیلچ کا ہی سامنا کریں ۔سیلچ کے خلاف فیڈرر کا ریکارڈ8-1 ہے۔دوسری جانب سیلچ نے بھی رواں ٹورنمنٹ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کیاہے حالانکہ دوسرے راؤنڈ میں اسپنی کھلاڑی بوسٹا کے خلاف 5 سٹ اور پھر کوارٹرفائنل میں عالمی نمبر ایک رافل نڈال کے خلاف 5 سٹوں کی محنت کرنی پڑی۔نیز پہلے سٹ میں بھی انہیں پوسپی سل کے خلاف 4 سٹوں کی محنت کرنی پڑی ہے۔سیلچاگرفیڈرر کوشکست دیتے ہیں تو یہ انکا دوسرا گرانڈسلام ہوگا۔