ہیل ( جرمنی)، 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) سوئس اسٹار راجر فیڈرر نے ہیل مینس ٹینس ٹورنمنٹ 7 ویں بار اپنے نام کر لیا ہے۔ انھوں نے فائنل میں کولمبیا کے الیجاندرو فالا کے خلاف زبردست مقابلے کے بعد 6-7(7/2) اور 6-7(7/3) سے کامیابی پائی۔ 32 سالہ دفاعی چمپئن اور عالمی نمبر 4 فیڈرر نے سیزن میں دوسری خطابی فتح حاصل کی ہے لیکن اس کیلئے انھیں عالمی نمبر 69 حریف فالا کیخلاف اپنے تمام تر تجربے کو بروئیکار لانا پڑا۔ اس سے قبل فیڈرر نے رواں برس دبئی میں ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب کوئنز ٹینس ٹورنمنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں بے بی فیڈرر کی عرفیت رکھنے والے بلغاریائی اسٹار گریگور دیمیتروف نے اسپینی حریف فلکیانو لوپز کو زیر کر لیا۔ اُن کی فتح کا اسکور 6-7(8/10)، 6-7(7/1) اور 6-7(8/6) رہا۔