فیڈرر اور جوکووچ بہ آسانی دوسرے راؤنڈمیں داخل

ومبلڈن ۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن کے سنٹرل کورٹ میں 7 مرتبہ کے چیمپئن راجر فیڈرر کے علاوہ تین مرتبہ کے چیمپئن نواک جوکووچ دونوں کو پیش رفت کا موقع اس وقت مل گیا جب انکے حریف کھلاڑیوں نے دوسرے سٹ میںزخمی ہونے کی وجہ سے دستبرداری اختیار کی۔ فیڈرر نے 43 ویں منٹ کے کھیل کے بعد ومبلڈن میں ریکارڈ 85 ویں میچ اس وقت اپنے نام کرلیا جب ان کے مخالف الیکسنڈر ڈولوگولوف نے دوسرے سٹ میں چوٹ کے ساتھ دستبرداری اختیار کی اور فیڈرر نے اس وقت 6-3 ‘3-0 کی سبقت بنالی تھی۔ ومبلڈن میں اپنے کیریئر کے لئے سات خطابات اور 18 گرانڈ سلام ٹرافیز کے مالک فیڈررنے اپنے ریکارڈکو 85-11 تک بہتر کرلیا ہے اس موقع پر انہوں نے جمی کرنس کا ریکارڈ توڑدیا 1986 سے اوپن ایرا میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔علاوہ ازیں جوکووچ نے صرف 40 منٹوں کی محنت کے بعد ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ رسائی اس وقت حاصل کرلی جب ان کے مخالف مارٹن کلازان نے 6-3، 2-0 کے اسکور پر زخم کی وجہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔آل انگلینڈ کلب میں تین مرتبہ کے چیمپئن جوکووچ دوسرے سٹ کے تیسرے گیم میں 30-0 کی سبقت بنالی تھی جب سلواکیہ کے سلوزان نے فیصلہ کیا کہ وہ مقابلہ جاری نہیں رہ سکیںگے۔کلزان نے بائیں ٹخنے کی چوٹ کے ساتھ ٹورنمنٹ میں شرکت کی اور سٹ کے درمیان میڈیکل ٹائم آؤٹ بھی لیا۔ وہ دوسرا سٹ کے پہلے کھیل میں زخمی ہوئے ۔ پچھلے ہفتے ایگون اوپن اپنے نام کرنے والے جوکووچ کا دوسرے مرحلے میں مقابلہ ایڈم پلاسسک سے ہوگا۔خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک انجیلک کیربر سینٹر کورٹ پر میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ارینافیلکونی کو 6-4،6-4 سے شکست دی اور فرنچ اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد گراس کورٹ پر ایسے حیران کن نتیجہ سے خود کو محفوظ رکھا۔ نیز ملوس راونک نے جرمنی کے جان لینارڈ اسٹوف 6-7(4) ‘ 6-4 ‘ 7-6(6) سے شکست دی۔ کامیابی کے بعد کیربر نے کہا میری سنٹر کورٹ بہت سے یادیں واپستہ ہیں جو آج پھر تازہ ہوئی ہیں۔ یہ سب سے بہتر کورٹس میں سے ایک ہے‘ یہ روایتی ہے، لہذا یہ کامیابی واقعی بہت اچھی شروعات ہے۔اگرچہ کیربر فرنچ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست برداشت کرنے والی نمبر 1 خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں لیکن انہوں نے گراس کورٹ کے گرانڈ سلام کے دوسرا دور میں جگہ بنالی ہے ۔کیربر مزید کہا کہ گرانڈ سلامس میں پہلے راؤنڈ کا مقابلہ ہمیشہ سخت ہوتا ہے، خاص طور پر جب گذشتہ گرانڈ سلام کے پہلے ہی راونڈ میں شکست ہو تو جیسا کہ میرے ساتھ فرنچ اوپن میں ہوا ہے ۔علاوہ ازیں جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے سات میچ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹاسکی کوککناکس 6-3، 3-6، (2)7-5 ، 6-4 سے شکست دی۔

 

پیکیو کا سبکدوشی پر غور
منیلا۔5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیا کے جیف ہارن سے شکست کے بعد آٹھ مرتبہ کے چیمپئن فلپائنی باکسر مینی پیکیو نے ایک مرتبہ پھر سبکدوشی کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل سے الگ ہونے سے متعلق سوچنا کافی مشکل ہے تاہم وہ اس معاملے پر خاندان کے علاوہ لوگوں کی رائے بھی معلوم کرناچاہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ و ہ کچھ آرام کے بعد اپنے جسم کا بھی جائزہ لیں گے کہ یہ آئندہ مقابلوں کیلئے تیار بھی ہے یا پھر باکسنگ گلووز کو شوکیس بھی واپس رکھ دینا چاہئے۔