لندن ۔5 جولائی(سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپیئن سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈررومبلڈن ٹینس ٹورنمنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں جبکہ خواتین زمرے میں امریکہ کی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے بھی دوسرے مرحلے کا میچ جیت لیا۔ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈررکا مقابلہ سلوواکیا کے لوکاس کیساتھ ہوا۔فیڈررنے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور مخالف کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے 6-4، 6-4 اور 6-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسرے مرحلے میںپہنچ گئے۔ سرینا ولیمز کی شاندار واپسی کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے بلغاریہ کی وکٹوریا توموا کو 6-1 اور 6-4 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کرلی۔