پیرس ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجر فیڈرر عالمی نمبر ایک مقام کے حصول کیلئے سربیاٹینس اسٹار اور موجودہ نمبر ایک کھلاڑی نواک جوکووچ پر مسلسل دباؤ بنا رہے ہیں جیسا کہ فیڈرر نے متواتر چودھویں کامیابی 20 سالہ فرانسیسی کوالیفائر کھلاڑی لوکاس پوئیلی کو باآسانی 6-4 ، 6-4 سے شکست دیتے ہوئے پیرس ماسٹرس کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ جوکووچ نے ایک اور مقامی کھلاڑی جائل موفلس کو 6-3، 7-6 (2) سے شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے جہاں ان کا مقابلہ اینڈی مرے سے ہوگا، جنہوں نے گریجار دیمترو کو شکست دی اور کامیابی کے ذریعہ اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلس میں رسائی بھی حاصل کرلی ہے۔