کریم نگر میں کانگریس کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش
کریم نگر۔/17مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر سی پی آئی اور کانگریس کی زیر قیادت قلب شہر اندرا چوک ، مسجد جعفری کے قریب مرکزیا حکومت کا علامتی پتلا نذر آتش کیا گیا اور راستہ روکو منظم کیا گیا۔ اس موقع پر مقامی کانگریس صدر کے راجہ شیکھر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی اے حکومت اقتدار میں آنے کے بعد اندرون ایک سال بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوتی جارہی ہے اس کے باوجود یہاں ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ روز مرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجانے کا شدید خطرہ پیدا ہوگیا ہے، غریب متوسط طبقات کی زندگی مشکل ہوگی اور مالی بوجھ ناقابل برداشت ہوگا۔ اس لئے احتجاج کرتے ہوئے فوری اضافہ شدہ قیمت واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور انتباہ دیا گیا کہ بصورت دیگر بی جے پی حکومت کو عوام کی برہمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس پروگرام میں مہیلا کانگریس صدر گوگیلا جے سری، بی سی سل صدر ڈی مدھو ، کارپوریٹر اوما پتی ، آر راؤ، رمنیا، بی کشن، ویرا ریڈی کمار، سدانند چاری ، بچی ریڈی، سریلا پرساد، پونم مدھو، اکھیل ، سدھیر ریی، راکیش نے کہا کہ مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے غریبوں اور متوسط طبقات کی کمر توڑ نے کی کوشش کررہی ہے، ضلع سکریٹری سی پی آئی کومٹ ریڈی رام گوپال ریڈی نے سخت تنقید کی۔ سی پی آئی کے زیر قیادت کویلی کمان چوراہے پر کاروں کو رسیوں سے کھینچ کر لاتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ اندرون ایک ہفتہ دو مرتبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے عوام کی زندگی پر برا اثر پڑے گا۔ عوام مخالف فیصلوں کی وجہ سے مودی حکومت عوام کے غصہ کا شکار ہورہی ہے ۔ بی جے پی کی مودی حکومت روبہ زوال ہونا یقینی ہے۔ پٹرولیم پیداوار کی قیمتوں پر سے حکومت کو اختیارات کی چھوٹ دے کر کمپنیوں کو سرمایہ دار تاجروں کو مودی سرخ قالین بچھا کر خیرمقدم کررہے ہیں۔ سی پی آئی مقامی سکریٹری پی رامو، منڈل سکریٹری نرسیا یادو خان، سی ایچ راجیشم، بی اشوک، سنتوش، منی کنٹھا ریڈی وغیرہ شریک تھے۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر سخت تنقید کی اور کہا کہ بہت جلد مودی کو عوام کے غصہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔