فینسی نمبرات کے لیے بی ایس این ایل کا e ہراج

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بی ایس این ایل فینسی نمبرات کے ای ہراج کے 13 ویں مرحلہ کا اعلان کرتا ہے ، جو 10 مارچ تا 19 مارچ منعقد ہوگا ۔ گاہک eauction.bsnl.co.in تک رسائی حاصل کر کے جی ایس ایم پریمیم موبائیل نمبرات کے ویب اساس کے ہراج میں شرکت کے لیے رجسٹر کرواسکتے ہیں ۔ پورٹل رجسٹریشن مفت ہے ۔ فینسی موبائیل نمبرات کے ہراج کیلئے بولی میں شریک ہوسکتے ہیں ۔۔

بلڈرس اور ڈیولپرس کو ڈیولپمنٹ چارجس ادا کرنے کی سہولت : ایچ ایم ڈی اے
حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے ) نے ڈیولپمنٹ اور کیاپٹلائیزیشن چارجس کے تحت اقساط کی ادائیگی کی مدت میں اضافہ کیا ہے ۔ اتھاریٹی نے درخواست گذاروں ، بلڈرس اور ڈیولپرس سے خواہش کی کہ وہ اس کا جائزہ لیں ۔ 15 تا 75 لاکھ کے درمیان والے ڈیولپمنٹ چارجس والے درخواست گذار بلڈرس اور ڈیولپرس کو چاہئے کہ سابقہ چار ماہ کے بجائے 12 ماہ میں ڈیولپمنٹ چارجس ادا کریں جب کہ 75 ہزار اور اس سے زائد والے درخواست گذار اور ڈیولپرس کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ وہ 24 مہینوں میں اقساط ادا کریں ۔ جب کہ ماضی میں آٹھ ماہ کی مہلت مقرر تھی ۔ اتھاریٹی کی جانب سے شرح سود 12 فیصد وصول کیا جائے گا جو کہ قانون سیکشن 48(5) ایچ ایم ڈی اے ایکٹ کے تحت مقرر کیا گیا ہے جو ڈیولپمنٹ اور کیاپٹلائیزیشن کے چارجس کے طور پر رہے گا ۔ اسی دوران بلڈرس اور ڈیولپرس کو آگاہ کیا گیا کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں اور مقررہ وقت میں چارجس کی رقم اقساط کے طور پر پابندی سے ادا کریں ۔ ادائیگی کی تاریخ ختم ہونے کے بعد لے آوٹس کو کسی بھی صورت میں منظور نہیں کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ بلڈنگ پراجکٹ کی منظوری کو فوری اثر کے ساتھ منسوخ کردیا جائے گا ۔۔