ماسکو۔5 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام )روس میں فیفا ورلڈکپ 2018ء کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔گزشتہ روز190 دن کے کاونٹ ڈاون کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ ماسکو کے مانیزہنایا اسکوائر پرفٹ بال ورلڈ کپ کی الٹی گنتی کی گھڑی کو شروع کردیا گیا ہے جو اب سے اس وقت تک کا تعین کر تی دکھائی دے رہی ہے جب ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب شروع ہو گی۔فٹبال ورلڈ کپ میزبان روس کے گیارہ شہروں اور12 میدانوں پرکھیلا جائے گااور اس فٹبال ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں چیمپیئن بننے کیلئے ایکشن میں ہوں گی۔ گروپ اے میں میزبان روس، سعودی عرب، مصر، یوراگوئے ہیںجبکہ گروپ بی میں پرتگال، اسپین، مراکش، ایران، گروپ سی میں فرانس، آسٹریلیا، پیرو، ڈنمارک ، گروپ ڈی میں ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا، نائیجریا، گروپ ای میں برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹاریکا، سربیا، گروپ ایف میں دفاعی چیمپیئن جرمنی، میکسیکو، سویڈن، جنوبی کوریا، گروپ جی میں بیلجیئم، پانامہ، تیونس، انگلینڈاور گروپ ایچ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا، جاپان شامل ہیں۔