فیفا ورلڈ کپ2018 کا نغمہ آج منظر عام پر آنے کی توقع

ماسکو۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) فیفا ورلڈ کپ 2018 کا آفیشل نغمہ ’’لیو اٹ اپ‘‘ تیار ہوگیا ہے۔ اسے ممکنہ طور پر جمعہ کو ریلیز کردیا جائے گا۔ نغمہ امریکی ڈی جے ڈیپلو نے تخلیق کیا ہے۔ 15 جولائی کو میگا ایونٹ کی اختتامی تقریب میں اس پر ہالی ووڈ سوپر اسٹار ول اسمتھ، گریمی ایوارڈ یافتہ فنکار نکی جیم اور البانوی گلوکارہ ایرا اسٹریفی اپنا مظاہرہ کریں گے۔ ورلڈکپ کا آغاز 14جون کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوگا۔ ٹورنمنٹ کے میچز11 شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ اس دوران دنیا بھر سے 10 لاکھ افراد متوقع طور پر روس کا رخ کرینگے۔ ان کی مہمان نوازی کیلئے ملک بھر کے ہوٹلز نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ہوٹلز مالکان نے مختلف شہروں میں فوڈ فیسٹولز کے انتظامات کئے ہیں، جس کے مطابق ٹرکوں میں عارضی طور پر ریستوران بنائے جائیں گے ۔