ماسکو۔7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فیفا ورلڈ کپ 2018 کے ٹکٹوں کی فروخت کا 5 دسمبر سے شروع ہونے والے سلسلے میں24 گھنٹے کے دوران سو ا کروڑ سے زائد ٹکٹس کی درخواستیں موصول ہو ئی ہیں۔جبکہ یہ سلسلہ 31 جنوری تک جاری رہے گا۔دنیا بھر سے فٹبا ل کے مداح تمام انفرادی میچز کے ٹکٹس ماسوائے افتتاحی اور اختتامی میچز کے فیفا کی ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ فیفا کے اعلان کے مطابق اگر موصول درخواستیں موجودہ ٹکٹس کی تعداد سے زیادہ ہوئیں تو فیصلہ ڈرا کے ذریعے ہو گا۔واضح رہے کہ اب تک موصول ہونیوالی زیادہ تر درخواستیں روس سے ہیں۔ یادرہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2018 روس میں کھیلا جائے گا لیکن اس کے آغاز میں ہنوز 190 دن کا عرصہ باقی ہے لیکن شائقین میں ابھی سے ٹکٹوں کے حصول کا جنون ہے۔