فیض آباد ، الٰہ آباد کے ناموں کی تبدیلی کو کابینی منظوری

لکھنو ۔ 13 نومبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت اُترپردیش نے آج فیض آباد اور الٰہ آباد ڈیویژنس کو ترتیب وار ایودھیا اور پریاگ راج کے ناموں سے تبدیلی کو منظوری دیدی ۔ وزیر پارلیمانی اُمور سریش کھنہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ فیصلہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں یہاں ریاستی کابینہ نے کیاہے ۔