مٹ پلی ۔20مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مٹ پلی زرعی اے ڈی اے راجیشور نے بتایا کہ زرعی مارکٹ مٹ پلی سب ڈیویژن کے تحت 50فیصد سبسیڈی پر فصلی تخم 750 کنٹل دستیاب ہیں جو کہ کورٹلہ منڈل کیلئے 600 تھیلے ‘ مٹ پلی ‘ ملاپور ‘ ابراہیم پٹنم منڈلس کیلئے بھی فی کس 500 تھیلے کتھلاپور منڈل کیلئے 400تھیلے‘ چندورتی منڈل کیلئے 160 تھیلے متعلقہ مقامی کسانوں کو چاہیئے کہ متعلقہ زرعی دستاویزات ‘ پاس بک ساتھ رکھنا چاہیئے اور انہیں فیتھیلہ کیلئے 590 روپئے ادا کرنا ہوگا‘ تب پرمٹ دیا جائے گا ۔ متعلقہ منڈلس کے تحت DCMSکے ذریعہ فصلی تخم فراہم کئے جائیں گے ۔