فیس بک سے اب کرپٹوکرنسی کے اشتہارات غائب

کیلی فورنیا، 31جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فیس بک کرپٹوکرنسي اور بٹ کوائن فراہم کرنے سے وابستہ مالیاتی خدمات کے اشتہارات پر پابندی لگائے گا۔فیس بک کے مالیاتی مینجمنٹ کے ڈائریکٹر روب لڈرن نے کہاکہ ہم نے ایک ایسی نئی پالیسی بنائی ہے جو گمراہ کن مالیاتی خدمات کے اشتہارات پر روک لگاتی ہے ۔ ان میں کرپٹوکرنسی، بائنری آپشنز اور بٹ کوائن فراہم کرنے سے وابستہ مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارم فیس بک، ناظرین نیٹ ورک اور انسٹاگرام پر نئی پالیسی لاگو کرے گی۔