فیروز آباد 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فیروز آباد کے رکن پارلیمنٹ اکشے یادو جو خود اپنے سگے چچا کے خلاف اس شہر سے لوک سبھا انتخابات میں مقابلہ کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ’’بزرگوں کو نوجوانوں کو آشیرواد دینا چاہئے‘‘۔ اکشے یادو سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ فیروز آباد میں رائے دہی تیسرے مرحلے میں ہوگی۔ اکشے یادو نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں چچا بھتیجا کے درمیان مقابلے کے بارے میں کہاکہ شیوپال نے ایک بھتیجے کو تو چیف منسٹر بنادیا تھا اب دوسرا بھتیجا پارلیمان کی نشست کیلئے مقابلہ کررہا ہے، اس کو بھی آشیرواد دینا چاہئے۔