ریو ڈی جنیرو۔24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے پہلی مرتبہ ریو اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کا خطاب جیت لیا۔ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر کا مقابلہ اٹلی کے فابیو فوگینی سے ہوا۔ اسپینی ا سٹار نے اطالوی حریف کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔ 2-6 ‘3-6سے شکست دیکر خطاب اپنے نام کیا۔ 32 سالہ ڈیوڈ فیرر نے پہلی مرتبہ ریو اوپن جیت کر کیرئیر میں اے ٹی پی ورلڈ ٹور خطابات کی تعداد بھی 23 کر لی ہے۔دوسری جانب سارا نے خاتون زمرہ کا خطاب اپنے نام کرلیا۔ فیصلہ کن مقابلے میں انہوں نے سلواکیہ کی حریف اینا شمیڈلوف کو شکست دیکر آٹھواں ڈبلیو ٹی اے خطاب حاصل کرلیا ۔