فیاکٹری کی لیباریٹری میں ایک شخص مشتبہ طور پر فوت

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص فیاکٹری کی لیباریٹی میں مشتبہ طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھتیس گڑھ کا متوطن راجو ناتھ نے ابراہیم پٹنم علاقہ میں واقعہ ایک فیاکٹری میں کام کرتا تھا ۔ جس کی عمر تقریباً 39 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ہی رہتا تھا ۔ 16 نومبر کے دن یہ مزدور فیاکٹری کی لیباریٹری میں جھلس گیا تھا ۔ جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔