ممبئی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس مبینہ طور پر ان کے خلاف زیرالتواء فوجداری مقدمات کا انکشاف نہ کرنے پر ریاستی اسمبلی کے لئے ان کے انتخاب کی منسوخی کیلئے داخل کی گئی ایک درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں دی گئی نوٹس پر مناسب جواب داخل کریں گے۔ چیف منسٹر کے دفتر نے آج یہ بات بتائی۔ سی ایم او نے ایک بیان میں کہاکہ سپریم کورٹ کی یہ نوٹس اس درخواست کو قبول کرنے یا نہ کرنے سے متعلق ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس نوٹس کا ایک مناسب جواب داخل کیا جائے گا۔ فڈنویس نے 2014 ء میں انتخابی حلف نامہ میں ان کے خلاف کیسیس کے بارے میں تمام تفصیلات داخل کئے تھے۔ یہ درخواست گذار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے اس کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ یہ درخواست گذار ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے تھے جس نے اس کیس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ قبل ازیں دن میں سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف داخل کی گئی اپیل پر چیف منسٹر کا جواب طلب کیا ہے۔